وزیر اعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندوستان
میں گائے ذبح کرنے پر موت کی سزا کا قانون بنانے کے لئے گاؤ تحفظ بل
2017 راجیا سبھا میں پیش کر دیا ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرا منیم
سوامی نے ایوان میں گاؤ تحفظ بل 2017 ء پیش کیا۔ میڈیاکے مطابق ہندوستان کی حکمران جماعت
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے راجیا سبھا میں گاؤ
تحفظ بل2017ء پیش کر دیا ، اس بل میں گائے کی نسل کو استحکام
بخشنے
اورگائے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 37 اور 48 پر عمل
کرنے کے لئے ایک اتھارٹی کا قیام اور گائے ذبح کرنے پر موت کی سزا کا قانون
تجویز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر
پہلے سے ہی پابندی عائد ہے جب کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے نومنتخب
وزیر اعلیٰ اور انتہا پسند ہندو رہنما آدتیہ ناتھ یوگی نے بھی تین روز قبل
ریاست میں تمام مذبح خانے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔